آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنر نے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے سر منڈھوادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

David Warner shaves off head to show support towards medical staff

سڈنی :آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر مسلسل جدوجہد کرنے والے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا سر منڈھوادیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کیلئے اپنا سر منڈھوا رہا ہوں۔

سر منڈھنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ایک تصویر شائع کی اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھی اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنز کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کے سبب دنیا میں کھیلوں کے بڑے ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹیو اسمتھ پر عائد پابندی ختم‘آسٹریلین ٹیم کی قیادت کے لئے اہل ہو گئے

اب تک کورونا وائرس 35000 سے زیادہ لوگوں کی جانیں لے چکا ہے اور اس نے دنیا بھر میں 800000 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

اس سے قبل 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبائی مرض قرار دیا تھا۔

Related Posts