میر جاوید الرحمٰن بے حد شائستہ انسان تھے۔صدرِ مملکت کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میر جاوید الرحمٰن بے حد شائستہ انسان تھے۔صدرِ مملکت کا اظہارِ تعزیت
میر جاوید الرحمٰن بے حد شائستہ انسان تھے۔صدرِ مملکت کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: صدرِ ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں بے حد شائستہ انسان قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج میر جاوید الرحمٰن کا انتقال ہوگیا ہے جو ایک بے حد افسوس کی بات ہے۔

تعزیتی پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ میر جاوید الرحمٰن بے حد شائستہ اور قابلِ تعریف انسان تھے۔ میں ان سے اور ان کے خاندان سے برسوں سے واقف ہوں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے ان کے اہلِ خانہ سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ ا ن کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے دُعا کی کہ جاوید الرحمٰن کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ کو اِس عظیم سانحے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنگ گروپ کے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید الرحمٰن  آج دورانِ علاج انتقال کر گئے جو  شعبۂ صحافت کا ایک عظیم نقصان ہے۔ 

جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے صاحبزادے اور جیو گروپ کے روحِ رواں میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بھائی  میر جاوید الرحمٰن کچھ دنوں  سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔

مزید پڑھیں: جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمٰن  انتقال کر گئے

Related Posts