لاہور:دنیا بھر میں پھیلی وباء کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اداکار احسن خان او رنیلم منیر کی فلم ”چکر“ کی شوٹنگ ملتوی کر کے عید الفطر کے بعد شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یاسر نواز اپنی نئی فلم”چکر“ کی تیاری میں مصروف تھے تاہم کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے شوٹنگ کو ملتوی کرکے تمام اداکاروں اورہنر مندوں کو کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے عید الفطر کے بعدشیڈول مرتب کیا جائے گا۔
نیلم منیر کی احسن خان کے ساتھ بطور ہیروئن دوسری فلم ہے اس سے قبل دونوں فلم ”چھپن چھپائی“میں کردار ادا کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فلموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔