پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 86 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 86 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 86 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث سرمایہ کاروں پر غیر یقینی صورتحال طاری ہے، جس کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

پیر کے روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث صورتحال کچھ بہتر ہوگئی اور 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی کے بعد 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پورے دن کے دوران کاروبار میں 0.31 فیصد گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 76 لاکھ 45 ہزار 166 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

امریکی تیل کی قیمت میں 5.2 فیصد کی کمی ہوئی جو 20 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6.6 فیصد کمی ہوئی اور 23 ڈالر 29 سینٹ پر ٹریڈ ہوا۔

Related Posts