اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چار ہفتوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی تھی، سابق وزیراعظم ان کی طرف سے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے درخواست دائر کی تھی۔
کراچی کی مقامی عدالت نے غیرقانونی تقرری کیس میں 27 مارچ کو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے جبکہ نیب نے سابق وزیراعظم کے خلاف دوسرا ریفرنس دائر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں : شوگرملز کیس میں نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا