کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت راشن کی تقسیم جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت راشن کی تقسیم جاری
کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت راشن کی تقسیم جاری

کراچی: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت شہرِ قائد کے مستحق افراد اور دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اس حوالے سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے ایک پیغام کے ذریعے بتایا کہ فاؤنڈیشن کے تحت راشن کی تقسیم کا یہ دوسرا ہفتہ ہے جب فاؤنڈیشن کے اہلکار کراچی کے علاقے ونگھی گوٹھ پہنچے اور عوام میں راشن کی تقسیم شروع کردی۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کراچی کے صدر جہانگیر خان کی قیادت میں رضاکاروں نے 100 سے زائد کورونا ریلیف پیکس مستحق خاندانوں کے حوالے کیے جبکہ گزشتہ دو ہفتے سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا یہ سفر جاری ہے۔

فاؤنڈیشن کے مطابق کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار افراد اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کی مدد کے لیے فاؤنڈیشن کے اہلکار اور رضاکار شہر سے شہر اور گلی سے گلی جا رہے ہیں اور متاثرہ عوام کی مدد میں مصروف ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/B-UtH69lFVG/

Related Posts