لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کا طریقہ کار جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کا طریقہ کار جاری
لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کا طریقہ کار جاری

 کراچی: صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والے مستحق افراد کی مدد کیلئے طریقہ کار مشتہر کردیا ہے۔

مستحق خاندانوں کی امداد کیلئے محکمۂ داخلہ سندھ نے خصوصی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے  جس کے تحت غریب عوام رقم حاصل کرسکیں گے۔

طریقہ کار کے مطابق مستحق خاندان کا ایک فرد موبائل فون نمبر اور شناختی کارڈ کی بنیاد پر رجسٹرڈ کیا جاسکے گا جس کی تفصیلات کے لیے نادرا کی ڈیٹا بیس استعمال کی جائے گی۔

سندھ حکومت رقوم کی ادائیگی موبائل فون جاز کیش یا ایزی پیسہ کی مدد سے کرے گی۔ صوبائی حکومت موبائل نمبر اور شناختی کارڈ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔

جس شخص کے اکاؤنٹ میں 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ہوگی، اسے مستحق قرار نہ دیتے ہوئے اس کی مدد سے معذرت کر لی جائے گی۔

سندھ حکومت غریب اور مستحق افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد انہیں مالی امداد مہیا کرے گی تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری اور غذائی قلت کا شکار افراد کی مدد کی جاسکے۔ 

Related Posts