بیجنگ: ہمسایہ ملک چین نے مہلک کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 500 ماسک فی منٹ بنانے والی مشین تیار کر لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چینی میڈیا نے بتایا کہ ہم نے الٹرا ہائی اسپیڈ مشین تیار کی ہے جس سے ماسک تیار کرنے کی صنعت میں انقلاب آجائے گا۔
چینی میڈیا کے مطابق ماسک پروڈکشن کے لیے 500 ماسک فی منٹ تیار کرنے والی مشین کو بیجنگ میں اس لیے تیار کیا گیا تاکہ مہلک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔
کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے صوبہ ہوبائی میں پھیلا۔ صوبہ ہوبائی کے شہر وہان میں کورونا وائرس کے ابتدائی کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہ وباء پوری دنیا میں پھیل گئی۔
اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد متاثر جبکہ ہزاروں ہلاک ہو چکے ہیں جس کا تدارک کرنے کے لیے ہمسایہ ملک چین نے یہ مشین تیار کی ہے۔
500 masks in 1 min! An ultra-high-speed mask production line has been launched in Beijing to bolster the fight against the novel #coronavirus outbreak pic.twitter.com/5533vxA0jl
— China Xinhua News (@XHNews) March 29, 2020
یاد رہے کہ مہلک کورونا وائرس دُنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 33ہزار 976 افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 22ہزار 196 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار اموات ہوئیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 33ہزار 976افراد ہلاک