کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں 60 روپے تک کمی، تاجر برادری بحران کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دودھ فروشوں کی من مانیاں ختم، نارتھ ناظم آباد میں دودھ 94روپے فی لٹرہوگیا
دودھ فروشوں کی من مانیاں ختم، نارتھ ناظم آباد میں دودھ 94روپے فی لٹرہوگیا

کراچی: کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن‘کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈیری انڈسٹری مشکلات کا شکار ہوگئی‘ دودھ کی قیمت 50 تا 60 روپے لیٹر کم کردی گئی‘ ڈیری فارمرز نے دودھ کو فروخت کرنے کے بجائے بہا دیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی فروخت 60 فیصد کم ہوگئی ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت 50 سے 60 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے،قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث جہاں صارفین کو فائدہ ملا ہے وہیں ڈیری مارمرز انڈسٹری بحران کا شکار ہوگئی ہے۔

منافع خور دکان داروں اور ڈیری فارمرز نے عوام کو سستا دودھ فراہم کرنے کے بجائے لاکھوں لیٹر دودھ نالیوں میں بہا دیا‘ دکان داروں نے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہول سیلرز اور دکان داروں کے درمیان دودھ کی خریداری (سالانہ بندھی) کا معاہدہ کورونا وباء کے پیش نظرمعطل کرایا جائے۔

دیکھا جائے تو کراچی میں دودھ کی یومیہ گھریلو کھپت 50 لاکھ لیٹر تک بنتی ہے، بعض علاقوں میں گاڑیوں پر چلتی پھرتی دکانوں کے ذریعے بھی دودھ سستے داموں فروخت ہورہا ہے تاہم بڑی دکانوں نے تاحال نرخ کم نہیں کیے۔اور دودھ نرخ ابھی تک پرانے یعنی 100سے 110تک وصول کررہے ہیں۔

Related Posts