فیصل آباد: تفتان سے فیصل آبادپہنچنے والے 67زائرین کو چودہ روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد اور دیگر عہدیداروں نے زائرین کا استقبال کیا اور انہیں قرنطینہ جھنگ روڈ منتقل کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا اور ان کے خون کے نمونے لیکر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجے جائیں گے ۔
اس سے قبل ایران سے واپس آنے والے اٹھارہ افراد کوچودہ دن تک ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، وہ ہفتے کے روز ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بہاولپور پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسپین کی شہزادی ماریہ ٹیریسا کی کورونا وائرس کے باعث وفات