کورونا وائرس: بابر اعظم کا میڈیکل عملے کو شاعرانہ خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: بابر اعظم کا میڈیکل عملے کو شاعرانہ خراجِ تحسین
کورونا وائرس: بابر اعظم کا میڈیکل عملے کو شاعرانہ خراجِ تحسین

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے کورونا وائرس کے خلاف محاذِ جنگ پر مصروف میڈیکل عملے کو شاعرانہ انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر قومی بیٹسمین بابر اعظم نے علامہ اقبال کا شعر تحریر کیا جس میں شاعرِ مشرق علامہ اقبالؔ نے فرمایا ہے:

خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں، بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے

میں اُس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا

شعر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہراول دستے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔ براہِ کرم ان ہیروز کو یاد رکھیں اور ان کی عزت و احترام مت بھولیں۔

Related Posts