بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے 170 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA assured support to mango exporters

اسلام آباد: بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے 170 کے قریب مسافر خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

ہوائی اڈے کے عہدیداروں نے بتایا کہ خصوصی طور پر نامزد ہیلتھ افسران کے ذریعہ کورونا وائرس کی علامات جانچنے کے لئے ائیر پورٹ پہنچنے پر تمام 170 پاکستانی شہریوں کی اسکریننگ کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں کے خون کے نمونے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے لئے گئے تھے اور ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے

پاکستان میں ناول کورونا وائرس کو روکنے کی کوشش میں بین الاقوامی پروازوں معطل کئے جانے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں پچیس مارچ سے 170 پاکستانی پھنسے ہوئے تھے ۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ ایک خصوصی پرواز سے پھنسے پاکستانیوں کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت سے لائیں گے جبکہ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5اپریل سے ملک میں فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائیگا۔

Related Posts