لاک ڈاؤن: کراچی میں بے روزگاری سے تنگ شہری کی خودکشی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، 8اگست تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے
سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، 8اگست تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے

کراچی: کورونا وائرس کے باعث شہرِ قائد سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری سے تنگ شہری نے خودکشی کر لی ہے۔

خودکشی کا یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا جہاں محمود آباد تھانے کی حدود میں سرفراز نامی شخص نے خودکشی کر لی۔

سرفراز کی اہلیہ کے مطابق کسی شخص نے اس کے دل میں یہ وہم ڈال دیا کہ اسے کورونا وائرس لاحق ہے جس سے یہ وہم اس کے دل میں گھر کر گیا۔سرفراز کراچی کے علاقے کشمیر کالونی کا رہائشی تھا۔

اہلیہ کے بیان کے مطابق سرفراز کورونا وائرس کے وہم سے بے حد خوفزدہ ہوا تاہم اسے حقیقت میں کوئی بیماری نہیں تھی۔

بیان کے مطابق سرفرازنے  جسمانی طور پر صحت مند ہونے کے باوجود نفسیاتی دباؤ کے باعث خودکشی کی جبکہ کراچی میں موجودہ لاک ڈاؤن بھی اس کی خوکشی کی وجہ ہوسکتی ہے۔

گھر کا کرایہ دینے کی فکر سے پریشان سرفراز کراچی کے ایک پٹرول پمپ پر گاڑیاں دھویا کرتا تھا تاہم لاک ڈاؤن کے باعث اس کا کام گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے مکمل طور پر بند ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے سرفراز کی اہلیہ کا بیان ہے کہ بے روزگار ہونے والے سرفراز کو ہر روز کام کی اجرت کے طور پر 500 روپے ملتے تھے جس سے گھر کا خرچ چلتا تھا، تاہم لاک ڈاؤن نے اس کمائی سے محروم کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق گھر کے اخراجات سرفراز سے پورے نہیں ہو رہے تھے جس کے باعث اس نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھا لیا۔کورونا وائرس کا خوف بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ سرفراز کی لاش جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  کورونا وائرس دُنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 30 ہزار 879 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 63 ہزار 740 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 6 لاکھ 63ہزار افراد متاثر

 

Media player poster frame

 

Related Posts