حکومت کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Chinese doctors’ team to arrive in Pakistan today

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے جبکہ آٹھ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومت کے انتظامات کا جائزہ لے گی اور پاکستانی محکمہ صحت کے عہدیداروں کو تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ماہرین صحت کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے چینی ڈاکٹروں کے تجربات سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: بینکاک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے تھائی ائیر ویز کو ایک فلائٹ کی اجازت

اس سے قبل چین سے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان جمعہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی ایئرپورٹ پر وصول کیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ وفاقی حکومت کی جانب سے سامان وصول کیا تھا۔

طبی سامان میں 56ہزارکورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس ، این 95 ماسک ، اور دیگر طبی سامان شامل تھا۔

Related Posts