فیصل آباد میں کورونا وائرس سے 22سالہ نوجوان دم توڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two more Coronavirus patients recovered in Sindh

پنجاب: فیصل آباد کے غلام محمد اسپتال میں نوجوان مریض کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے پانچویں موت ریکارڈ کی گئی ہے۔

نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ متاثرہ شخص مین کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کمال پور کا رہائشی 22 سالہ نوجوان محمد ذیشان کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والا پاکستان کا سب سے کم عمر مریض بن گیا۔

کمال پور کا رہائشی محمد ذیشان اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم حالت خراب ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چین سے میڈیکل ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اموات کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز لاہور میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔

لاہور میں ہلاک ہونیوالا70 سالہ مریض محمد حنیف شیخوپورہ کا رہائشی تھا جو میو اسپتال کے واش روم میں دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق تنہائی وارڈ میں عملے کے کسی فرد نے مریض کو ہاتھ تک نہیں لگایا جو مدد کے لئے چیختا رہا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سانس کی تکلیف کے سبب اسپتال میں منتقل ہونے کے بعد مریض کو رات کے وقت بستر سے باندھ دیا گیا تھا۔

Related Posts