استنبول: ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ناول کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں درجن بھر علاقوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے ،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ کچھ دیہات یا قصبوں میں کورونا وائرس کے خطرات زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 12 شہروں اور دیہات کو قرنطین کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے بحیرہ اسود میں پانچ حصوں میں لاک ڈاؤن کی تصدیق کی جس کے بعد اس علاقے میں ایک کورونا وائرس کے مریض کی موت ہوگئی تھی۔
دریں اثنا محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کُنڈرلی شہر اور اس سے ملحقہ چار دیہات کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قرنطینہ ہیں۔
ان علاقوں میں جانے اور آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھانسی یا بخار کی علامت والے شہریوں کی شناخت کی جائے گی۔
وزیر صحت کاکہنا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 92 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں 5698کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں صدر رجب طیب اردوان نے وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیاتھا جس میں تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد4,858تک پہنچ گئی‘24 گھنٹوں میں 769 افراد ہلاک