سندھ پولیس کے انسپکٹریاسین گجر بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

17 coronavirus patients discharged from Sheikh Zayed Hospital

کراچی: ساوتھ زون میں تعینات سندھ پولیس کے ایک عہدیدار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 49 سالہ انسپکٹر یاسین گجر انوسٹی گیشن ساؤتھ زون کراچی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان کے کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ لئے گئے تھے جو پازیٹو آئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یاسین گجر کو بخار اور کھانسی کی علامات پیدا ہونے پر انڈس اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ لیب میں بھیجے گئے اور ٹیسٹ مثبت آیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے کنبہ کے تمام افراد اور ساتھیوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ اسپتال میں متاثرہ افسرکی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس بے قابو، پاکستان میں کیسز کی تعداد 1373ہوگئی

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے پولیس اہلکاروں کو کورونا سے بچائو اور وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں نئے کیس سامنے آنے کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد آج 1373 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts