کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں‘ جبکہ مزید کیسز ابھی تک سامنے آرہے ہیں‘ مجموعی تعداد 1291تک پہنچ گئی۔
مذکورہ بیماری کے باعث اب تک 9افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں‘ حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔
کورنا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں سامنے آئے ہیں۔جبکہ صوبہ پنجاب میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کے مطابق سندھ میں نئے آنے والے کیسز میں 11 کا تعلق کراچی سے ہے۔
جو مقامی سطح پر منقلی کے کیس ہیں، اس کے علاوہ ایسا ہی ایک کیس حیدرآباد میں آیا ہے جبکہ 7 کیسز لاڑکانہ میں ایران سے آنے والے زائرین کے ہیں۔
متاثرینکے اعداد و شمار کے متعلق انہوں نے کہا کہ اب تک کراچی میں 164افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے‘ 3کیسز حیدرآباد اور ایک کیس دادو میں رپورٹ کیا گیا‘ اچھی خبر یہ ہے کہ 14افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔