یوٹیلیٹی اسٹورز پر تعینات مافیا نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اُ ڑا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی اسٹوروں میں تعینات مافیا نے وزیراعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے خود ساختہ ریٹ وصول کرنے شروع کر دیئے۔

جی سکس نیو آبپارہ میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے اسٹور انچارج نے اشیائے ضروریہ کی زائد قیمتیں وصول کرنی شروع کر دیں جبکہ متاثرہ شہری نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ شہری طارق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ جی سکس نیو آبپارہ کے قریب واقع یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے اسٹور پر گزشتہ روز خریداری کے لیے گیا تو مجھے روح افزا کی بوتل 245 روپے میں دی گئی جبکہ روح افزا کی بوتل اوپن مارکیٹ میں 230روپے اور یوٹیلیٹی سٹور پر 245روپے جبکہ اس بوتل پر قیمت 200 روپے لکھی ہوئی ہے۔

اس بارے اسٹور انچارج نے بتایا کہ پرانا اسٹاک تھا اس لیے قیمت 200 لکھی ہے وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور پر سستے داموں اشیاء کی فراہم کرنے کی ہدایت کرکے اربوں روپے بھی جاری کیے ہیں لیکن عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

یوٹیلیٹی سٹور مافیا ان حالات میں بھی کرپشن سے باز نہیں آرہا۔متاثرہ شہری نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts