ملک بھرمیں گڈز ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to hold meetings with Punjab cabinet members in Lahore today

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے ٹرانسپورٹ جاری رہے گی اور اسے بند نہیں کیا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت کو یقینی بنایا جائے اگر کھانے پینے کی قلت ہوئی تو افرا تفری پھیل سکتی ہے۔

ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت کو یقینی بنایا جائے اور اشیائے ضروریہ کی اشیاء کی قلت نہیں ہونی چاہئے، کھانے پینے کی قلت ہوئی تو افرا تفری پیدا ہو سکتی ہے، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیر مواصلات ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی دستیابی یقینی کوبنائیں گے اور گڈزٹرانسپورٹ کا عملہ وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرے گا اور ٹرانسپورٹ کے لیے کم سے کم عملہ استعمال کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے فریٹ کے نظام کو جاری رکھے گی۔تاکہ اس سے دیگر معاملات متاثر نہ ہوسکیں۔

Related Posts