کورونا وائرس کے خلاف آگہی مہم میں حصہ ڈالنے والوں کی قدر کریں۔وقار یونس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Waqar hopes Pakistan can 'cash in' on Stokes' absence

لاہور: سابق قومی فاسٹ باؤلر و موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اس کے خلاف آگہی مہم میں حصہ ڈالنے والوں کی قدر کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں وقار یونس نے کہا کہ آج سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیمز کے ذریعے لوگ کورونا وائرس کے بارے میں معلومات مہیا کر رہے ہیں۔ درست معلومات دینے والوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔

قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی اسٹاف کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں  ہراول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف کردار ادا کرنے والوں کو قومی ہیرو قرار دیتےہوئے وقار یونس نے کہا کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کیجئے، اگر آپ ایسا کریں گے تو اس سے مدد کرنے والوں کے جذبے میں تحریک پیدا ہوگی۔

باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کوئی فنکار ہو یا سیاستدان، کھلاڑی ہو یا زندگی کے کسی اور شعبے سے تعلق رکھتا ہو، سب اپنی اپنی جگہ کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ جلد اِس وباء سے نجات حاصل کر لیں گے۔ 

وقار یونس سڈنی میں 14 روزہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلوی دارالحکومت میں ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی اِس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

Related Posts