سندھ حکومت نے مستحقین کے لیے راشن پہنچانے کا طریقہ کار وضع کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے مستحقین کے لیے راشن پہنچانے کا طریقہ کار وضع کر لیا
سندھ حکومت نے مستحقین کے لیے راشن پہنچانے کا طریقہ کار وضع کر لیا

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث  لاک ڈاون کے دوران یومیہ اجرت کمانے والے ضرورت مندوں تک راشن اور کھانا پہنچانے کا طریقہ کاروضع  کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی ہدایت پرسندھ حکومت نے 11 ہزار بلدیاتی ملازمین پر مشتمل 440خدمت گار ہنگامی جماعتیں ( کمیٹیاں) تشکیل دے دی ہیں جو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی خدمت کا کام انجام دیں گی ۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مستحق شہریوں تک سندھ حکومت کی جانب سے راشن پہنچانے کا کام سب سے اہم ہوگا جو ان کمیٹیوں سے لیا جائے گا۔ یہ کمیٹیاں  کراچی کے ضلعی بلدیاتی ، ترقیاتی اور خود مختار اداروں کے ملازمین پر مشتمل ہیں۔

خدمت گار ہنگامی ٹیمیں کراچی کے لیے مخصوص ہو نگی ۔ ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں ایک فورس کی شکل میں کام کریں گی،ہر ٹیم 25 اراکین پر مشتمل ہوگی۔ ہر ایک ٹیم کا لیڈر گریڈ 16 یا اس سے زائد گریڈ کا افسر ہوگا۔

کمیٹیوں میں لازمی سروس اور ضروری سروسز کے ملازمین شامل نہیں کیے جائیں گے۔ تمام رضا کار جماعتوں کو اسٹینڈ بائی ( تیار ) رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان ٹیموں سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد تک راشن وغیرہ بھی پہنچایا جائے گا۔

یہ ٹیمیں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کی ہدایت پر تشکیل دی گئیں ہیں۔ ٹیموں کی تشکیل کے کسی بھی مرحلے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کا تعاون اب تک حاصل نہیں کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں عوامی نمائندوں سے بھی ان کمیٹیوں کیلئے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

Related Posts