اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نےملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف ہمسایہ اور دوست ملک چین کا طبی سہولیات اور ڈاکٹرز بھیجنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات،سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چین سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔کورونا وائرس پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔
کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات،سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔کرونا کے حوالے سےپاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 27, 2020
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آہنی دوستوں (آئرن برادرز) کی ایک شاندارر روایت ہے۔ دونوں ممالک کے عوام اِس مخلصانہ دوستی پر فخر کرتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون ہو یا مسئلۂ کشمیر پر ہمارے اصولی مؤقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔
ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے۔دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت،چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اتراہے۔#COVID2019
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 27, 2020