پاکستان کا کینیڈا اور برطانیہ کی خصوصی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا کینیڈا اور برطانیہ کی خصوصی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کا کینیڈا اور برطانیہ کی خصوصی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کینیڈا اور برطانیہ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث دونوں ممالک کی خصوصی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ (یو کے) اور کینیڈا میں قومی ائیر لائن کو خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی جو اَب واپس لے لی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا، جبکہ اس سے قبل  حکومت نے برطانیہ کے پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لے جانے کے لیے 27 مارچ سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب معطل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1243388945817194502

فلائٹس کے ذریعے ایک ملک سے دوسرے ملک آنے اور جانے والے مسافروں کے ذریعے کورونا وائرس کی روک تھام میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ، مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1201 ہو گئی ۔

کورونا وائرس سے صوبہ سندھ کے باسی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے اب تک 421 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر صوبوں میں سے خیبر پختونخواہ میں 123، پنجاب میں 408، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 91، آزاد کشمیر میں 2 جبکہ اسلام آباد میں 25 کیسز کی تصدیق ہوئی ۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1200 سے زائد ہو گئی

Related Posts