پاکستان میں کورونا وائرس کے 37 نئے کیسز کی تصدیق، تعداد 1235 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death toll rises to 253 as coronavirus infects 11,940 people across Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے، مزید 37افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1235ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صوبہ سندھ کے باسی سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے اب تک 429کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر صوبوں میں سے خیبر پختونخواہ میں 147، پنجاب میں 408، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 91، آزاد کشمیر میں 2 جبکہ اسلام آباد میں 27کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 9 اموات ہوئی ہیں جن میں سے سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے 1، 1 فرد جبکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے 3، 3  افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک  بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہے، 1 ہزار 171 کیسز اِس وقت فعال ہیں جبکہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ حکومتِ سندھ نے آج نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 804افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار87  ہو گئی ہے۔ 

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے5  لاکھ 32ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 804 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts