نمازِ جمعہ پر پابندی: اتفاقِ رائے یکطرفہ کارروائی سے بہتر ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمازِ جمعہ پر پابندی: اتفاقِ رائے یکطرفہ کارروائی سے بہتر ہے۔صدرِ مملکت
نمازِ جمعہ پر پابندی: اتفاقِ رائے یکطرفہ کارروائی سے بہتر ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمازِ جمعہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے علمائے کرام سے مشاورت کے بعد کہا ہے کہ اتفاقِ رائے یکطرفہ کارروائی سے بہتر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ گزشتہ روز مساجد میں فرض نماز اور جمعہ سے متعلق مشاورت میں 80 سے زائد علمائے دین شریک ہوئے۔

ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو بند نہیں کیاجانا چاہئے، تاہم حکومت کورونا وائرس کی وباء میں نمازیوں کی تعداد کو 4 سے 5 افراد تک محدود کرسکتی ہے۔

نمازِ جمعہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے فیصلے کے بارے میں صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اتفاقِ رائے یکطرفہ کارروائی سے کہیں بہتر ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے متعلق مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کے ساتھ گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کی اور لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے ان سے تعاون کی اپیل کی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صدرِ مملکت نے گزشتہ ہفتے کی طرح آج بھی نمازگھر پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ آج میں نمازِ ظہر گھر پر ادا کروں گا۔

پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ میں دنیا و دین کے دانشمندترین  پیغمبر ﷺ کی پیروی کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے امتیوں کو بارش اور سردی کے موسم میں اور بیماری سے بچنے کے لیے بھی نماز گھر پر ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے اور کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے پوری قوم کو محفوظ و مامون فرمائے۔

Related Posts