جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 804افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار87 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے5 لاکھ 32ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک5 لاکھ 32ہزار 224افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 19ہزار357افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 1 لاکھ 24 ہزار326 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اب تک 190 سے زائد ممالک اور علاقہ جات میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ وائرس کے باعث اٹلی، ایران، ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔