کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی 20سے زائد مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کراچی سے ضمانت منظور ہو گئی۔
سلمان مجاھد بلوچ ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ کے ہدایت پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا ۔سندھ ھائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے 17 مارچ 2020 کو ان مقدمات میں سلمان مجاہد بلوچ کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ۔
سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالقادر لغاری ایڈوکیٹ نے سلمان مجاھد بلوچ کی پیروی کی ،سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ و دیگر پر الزام ہے کہ انھوں نے بانی ایم کیو ایم کی تقریر سنی اور تالیاں بجا ئیں۔
سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات سال 2015 میں سیاسی بنیادوں پر درج کئے گئے تھے ، تاہم عدالت نے ان مقدمات کو سیاسی انتقامی کاروائی کی بنیاد پر ضمانت منظور کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: تمام تر ناجائز تجاوزات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان