سان فرانسسکو: انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین کو ویڈیو ز شیئر کرنے کے علاوہ رابطہ قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس وبائی امراض سے پیدا ہونے والی تنہائی کو کم کرنے کے میں صارفین کو مدد دی جاسکے۔
سوشل نیٹ ورک کی میڈیا شیئرنگ ایک نئی خصوصیت ہے جو ویڈیو چیٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر انسٹاگرام پوسٹوں کو دیکھنے کی اجازت دیتی ہے ۔
صارف براہ راست ان باکس میں یا موجودہ ڈائریکٹ تھریڈ میں ویڈیو چیٹ آئیکون پر جاکرویڈیو چیٹ کا آغاز کرسکتے ہیں یاجاری ویڈیو چیٹ میں نیچے بائیں کونے میں فوٹو آئیکون پر جاکرمحفوظ ، پسند کردہ اور تجویز کردہ فوٹو یا ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
انسٹا گرام نے کورونا کے بارے میں قابل اعتماد مواد کو فروغ دینے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھی نئی کوششوں کا اعلان کیاہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا کہ نئی خصوصیت لوگوں کو ویڈیو چیٹنگ کے دوران آن لائن مواد رابطہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
Introducing Co-Watching, a new way to see Instagram posts together with your friends over video chat.???? pic.twitter.com/ObLnqxbUTS
— Instagram (@instagram) March 24, 2020