سکھ برادری کے گردوارے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan condemns continued brutalization of Kashmiris by India in IOJ&K

اسلام آباد: پاکستان نے سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالا گردوارے پر خودکش حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کابل میں واقع گردوارے پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ گردوارے پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں کابل میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد عبادت گزار افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ایسے دہشت گردانہ حملوں کی کوئی سیاسی، مذہبی یا اخلاقی توجیہہ پیش نہیں کی جاسکتی، اس لیے انہیں فوری طور پر مسترد کرنا ضروری ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم اس غیر انسانی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ ہماری دُعا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد جلد سے جلد صحت یاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو اپنی تمام اقسام اور توجیہات کے ساتھ مسترد کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب کی عبادت گاہیں مقدس ہیں جن کی عزت و احترام ہر انسان کا فرض ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داعش کے دہشت گردوں نے سکھ برادری کی عبادت گاہ گردوارے پر خود کش حملہ کردیا جس کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج کابل میں دھرم شالا نامی سکھوں کی عبادت گاہ (گردوارے) میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے پہلے عبادت گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے حفاظت پر مامور اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کا گردوارے پر خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک

Related Posts