کورونا وائرس: خود کو دنیا سے الگ تھلگ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔اداکار شان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر لینا اہم ضرورت بن گئی ہے۔اداکار شان
کورونا وائرس: خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر لینا اہم ضرورت بن گئی ہے۔اداکار شان

اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خود کو دُنیا سے الگ تھلگ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کورونا وائرس سے بچانا چاہئے۔ خود کو الگ تھلگ کرنا اس بچاؤ کی کنجی ہے۔

اداکار شان نے کہا کہ ہمیں خود اپنی اور اپنے پیاروں کی اِس وائرس سے حفاظت کرنی چاہئے۔ ہمیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنی چاہئے۔

شان نے کہا کہ یہ وقت علاج کی ویکسین تیار ہونے کے لیے انتظار کا نہیں بلکہ گھروں پر رہ کر بیماری کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے گھر وں میں رہنے، صحتمند رہنے اور کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز  اپنے مداحوں کے ساتھ وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے کچھ نکات شیئر کیے۔ ماہرہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ وائرس کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ گھر پر ہی رہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی  لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

Related Posts