کوروناوائرس کے خطرات، فلم انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد پریشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناوائرس کے خطرات، فلم انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد پریشان
کوروناوائرس کے خطرات، فلم انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد پریشان

نیویارک:دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے عام آدمی سے لے کر مذہبی اجتماعات، تہوار، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں اور کھیل سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو چکے ہیں۔ پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہوچکے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کے کنسرٹس، ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی کے باعث فلم انڈسٹری سے جڑے افراد اب اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فلموں اور سنیما سے جڑے ملازمین کورونا کے باعث ذہنی طور پر کافی پریشان ہیں۔

ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسوں کی ادائیگی رک چکی ہے۔فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوز اور کام کی بندش یا منسوخی کی وجہ سے انہیں گھریلو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں بلوں کی ادائیگی، گھر کا کرایہ اور دیگر شامل ہیں۔

Related Posts