شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی؛ 7 دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان شہید ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army Troops arrived in Karachi to help the NDMA

راوالپنڈی:(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس آپریشن کے دوران کارروائی میں 7 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے جبکہ اس دوران آرمی کے 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آپریشن خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : این این آئی

آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے فورسز پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت فورسز کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 7 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیااور بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ کوقبضے میں لے لیا گیاہے۔

شہید ہونے والے جوانوں میں 26 سالہ لیفٹیننٹ آغامقدس علی خان، حوالدار قمر ندیم اور 24 سالہ سپاہی محمد قاسم جب کہ 23 سالہ سپاہی توصیف شامل ہیں۔

Related Posts