حنید لاکھانی کا کورونا متاثرین کے گھروں میں راشن پہنچانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی : سندھ میں کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بڑے اعلان کردیا ۔سندھ میں کورونا سے متاثرہ شخص اور اہل خانہ کو راشن گھر بیٹھے بیت المال کی ٹیم پہنچائے گی۔

سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ حسین لاکھانی ہسپتال اور اقراء یونیورسٹی میں ۱ یک ہزارلوگوں کو میڈیکل کا کورس کا آغاز آج سے کیا جائیگا۔

ہم لوگوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی تربیت کا آغاز کررہے ہیں جس میں ٹیکنیشن ،نرسزاور دیگرشعبوں پر ایک ہفتے کی فوری ٹریننگ کا آغازکا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کی روک تھام کیلئے تمام ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تحریک انصاف

انہوں نے کہا کہ سیکنڈ اور تھرڈائیر کے طلباء کو ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وہ کسی بھی ہسپتال میں فوری خدمت سرانجام دے سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں ہم سب کو مل کر اسے لڑنا ہے،تنقید برائے تنقید سے کچھ حاصل نہیں اس وباء سے بچاو کے لیے سب کو اپنا تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالنا ہے۔

Related Posts