کراچی :سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے 3رکنی نئی کورونا وائرس کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تین رکنی کمیٹی چیئرمین ڈاکٹر سید احمد رضا کاظمی ، ڈاکٹر زبیر سومرو (کوآرڈینیٹر) اور ڈاکٹر فائزہ بھٹو (تکنیکی ماہر) پر مشتمل ہے۔
کمیٹی ممبران صوبہ سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے مابین رابطے اور ہم آہنگی کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔
کمیٹی صوبے کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی ، قومی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 9آئیسولیشن سینٹرز قائم کردیئے