اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کا تحفظ ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔
پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔صوبائی وزراعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 13, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی۔
اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 13, 2020
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ملکی سلامتی کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہوگا جس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت بشمول مسلح افواج اور قومی انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے