لاہور قلندرز نے پشاورزلمی سے فتح چھین کر ایونٹ میں جگہ مستحکم کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore Qalandars beat Peshawar Zalmi by 5 wickets

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پشاورزلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ حیدرعلی 69، شعیب ملک 62، کالوس بریتھویٹ 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: میری سالگرہ اور پاکستان سپر لیگ

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، سمت پٹیل نے 2اور ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

188 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوورکی 5ویں گیند پر پورا کرلیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 63، کرس لین 59 اور سہیل اختر 21 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کے کالوس بریتھویٹ نے 3 اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Related Posts