پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے قانون بابر اعوان کی والدہ بیگم زیب النساء ملک کا انتقال ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماہرِ قانون بابر اعوان نے اپنی والدہ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ بیگم زیب النساء ملک وفات پا گئی ہیں۔
والدہ کی نمازِ جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے سینئر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ میری والدہ کی نمازِ جنازہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کے مقام کی تفصیلات بتاتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ میری والدہ بیگم زیب النساء ملک کی نمازِ جنازہ زیلدار ہاؤس میں دوپہر 4 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جو تحصیل کہوٹہ کے ہوتھلا نامی گاؤں میں واقع ہے۔
My mother, Begum Zaibunnissa Malik, has passed away. Her namaza e janaza will be held at Zaildar House, Village Hothla, Tehsil Kahuta, District Rawalpindi at 4:30pm today.
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ, pic.twitter.com/PEz1phKcmm
— Babar Awan (@BabarAwanPK) March 8, 2020