صدرِ مملکت کا پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت کا پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کا عزم
صدرِ مملکت کا پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کا عزم

اسلام آباد: عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کا عزم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مطابق خواتین کی طاقت قلم اور تلوار سے زیادہ ہے۔

اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر ہمارا یہ عزم ہے کہ پاکستان کو بطور ریاست اور اس کے تمام شہریوں کو خواتین کے حقوق کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، صحت، ملازمت کے مواقع، وراثتی حقوق، تمام شہروں میں تحفظ سمیت تمام حقوق دئیے جائیں گے جبکہ ملک میں خواتین پر کوئی ظلم و تشدد نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کے دوران صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق سمیت خواتین سے متعلق متعدد موضوعات پر سیمینارز، بحث مباحثوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ 2030ء تک دنیا بھر میں صنفی امتیاز کا خاتمہ چاہتا ہے جس کے لیے دنیا کے ہر شعبے سے منسلک خواتین کو مردوں کے برابر رتبہ دینے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عالمی یومِ خواتین پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جارہا ہے

Related Posts