وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث آج شہرِ قائد کا اہم دورہ ملتوی کردیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج فلائی اوور منصوبوں کے افتتاح کے لئے کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔وزیر اعظم کو سخی حسن روڈ ،کے ڈی اے چورنگی ، فائیو اسٹار چورنگی پر تین فلائی اوور زاورنشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔
کراچی نے تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کراچی سے انتخاب جیت کر براجمان ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف شہرِ قائد کے لیے نت نئے منصوبے پیش کرتی رہتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو 3 فلائی اوورز کے منصوبوں کا افتتاح کرکے شہرِ قائد کے باسیوں کو خوشخبری دینی تھی۔
دورۂ کراچی موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہو گیا، تاہم حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 3 فلائی اوورز کا افتتاح منسوخ نہیں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔