اسلام آباد : ساڑھے تین کروڑ سے زائد مالیت کے دو گھروں کی غیر قانونی ٹرانسفر کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سویلین ایمپلائز کوائریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ( سواں گارڈن) کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے سرکل رجسٹرار سوسائٹیز کو ہدایت کر دی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی سی سی اسلام کی جانب سے سرکل رجسٹرار کو بھیجے گئے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ محمد یاسر ولد محمد افسر کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست کی گئی تھی کہ اصل مالک کی عدم موجودگی میں غیر قانونی طور پر سویلین ایمپلائز کوائریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ( سواں گارڈن) کے ذمہ داروں نے پلاٹ 13 گلی 6 بلاک اے اور پلاٹ 3 گلی 27 بلاک ایچ کی ٹرانسفر کی ہے۔
مزید پڑھیں:پولی کلینک توسیعی منصوبہ ڈی 12منتقل کرنے کا فیصلہ ، لاگت میں اضافہ، ماہرین حیران