اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں شکایات کا ازالہ بھی جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم کے پرفارمنس ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) نے ایک اور سنگِ میل کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔
وفاقی وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹر کرائی گئی شکایات کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شکایات کا ازالہ بھی کیا جاچکا ہے۔
The Prime Minister's Performance Delivery Unit (PMDU) has been successful in reaching yet another milestone as the number of registered complaints on #PakistanCitizensPortal has crossed 1.5 million. @PakPMO
@Dr_FirdousPTI pic.twitter.com/mEbL8TyVo0— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) March 5, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سٹیزن پورٹل ملک میں شکایات کے ازالے کا سب سے بڑا نظام بن گیا، رپورٹ کے مطابق فنانس ریونیو اینڈ اکنامک ڈویژن نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے شہریوں کی 42 ہزار444 شکایات کا ازالہ کیا۔
سٹیزن پورٹل کی جانب سے ڈیڑھ ماہ قبل جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فنانس ریونیو اینڈ اکنامک ڈویژن کوپی سی بی کے توسط سے 44 ہزار554 شکایات موصول ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید3 ہزار428 شکایات کا ذکر کیا گیا جن میں سے 3 ہزار337 درخواستوں کو ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں اور تنظیموں کو بھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سٹیزن پورٹل سے 42 ہزار444 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔