پسماندہ طبقات کی محرومیاں دور کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسماندہ طبقات کی محرومیاں دور کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔زرتاج گل وزیر
پسماندہ طبقات کی محرومیاں دور کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔زرتاج گل وزیر

ڈیرہ غازی خان:  وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی  زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایسے طبقات کی محرومیاں دور کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنی خصوصی گرانٹ سے ڈی جی خان کے علاقے بستی ہیبتانی لغاری میں بجلی  کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

نیو ویلیج نامی بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح ڈیرہ غازی خان کے علاقے موضع ڈھراوپلہ میں کیا گیا جس پر لاکھوں روپے کی لاگت آئی۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہم اپنے حلقے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔

خطاب کے دوران زرتاج گل وزیر نے کہا کہ عوام کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم اپنے حلقے کے تمام محروم علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔

اس سے قبل اہلیانِ علاقہ نے وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اخوند ہمایوں رضا اور ایکسین واپڈا ممتاز سولنگی کے علاوہ تحریکِ انصاف کے دیگر رہنما موجود تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمد اللہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو ہفتے قبل نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یہ شخص جو خود کو حافظ حمد اللہ کہلواتا ہے انتہائی غلیظ اور مکروہ ذہنیت کا مالک ہے۔

مزید پڑھیں:  حافظ حمد اللہ کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔زرتاج گل وزیر

Related Posts