غیر قانونی اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کے اعتراضات پر نیب نے جواب جمع کرایا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif decides to appear before NAB on June 9

لاہور :قومی احتساب بیورو نے منگل کو احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات پر جواب جمع کرادیا۔

شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نیب نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے الزامات کی تحقیقات جاری ہے اور شہباز شریف نے اپنی اہلیہ کے نام پر جائیدادیں بنائیں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کے کنبہ کے افراد اپنی جائیدادوں سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے قاصر تھے۔ جواب میں بتایا گیا کہ اثاثے قانون کے مطابق ضبط کر لئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کی آڑمیں اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، شہباز شریف

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف نے انکوائری کے عمل کے دوران اپنی جائیدادیں منجمد کرنے پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور عدالت سے اس معاملے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔

Related Posts