اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اس موقع پر پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، وزیراعظم