نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر
نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیا ریفرنس دائر کردیا ہے۔

تینوں سیاسی رہنماؤں کے خلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سابق وزیر اعظم یوسف رض گیلانی سے غیر قانونی گاڑیاں حاصل کرتے رہے۔

توشہ خانہ ریفرنس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری  اور سابق وزرائے اعظم نے بدعنوانی کی جن کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2008ء میں نواز شریف کو کسی بھی عہدے یا درخواست کے بغیر توشہ خانے سے گاڑی دے دی۔

نیب نے سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے صدر کے طور پر عرب ممالک بشمول لیبیا اور عرب امارات سے تحفے میں لی گئی گاڑیاں توشہ خانے میں جمع نہیں کرائیں بلکہ ذاتی ملکیت بنا لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نواز شریف کو لندن سے ڈیپورٹ کروا کر دکھائے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ چیلنج دیتا ہوں کہ فردوس باجی اپنے بیان پر یوٹرن لے لیں گی۔ اپنے دعوے پر عمل ضرور کریں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو لندن سے ڈی پورٹ کروانے کا چیلنج

Related Posts