وزیر اعظم احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت کل اسکالرشپس تقسیم کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت کل اسکالرشپس تقسیم کریں گے
وزیر اعظم احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت کل اسکالرشپس تقسیم کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت کل اسکالرشپس تقسیم کریں گے جو ابتدائی طور پر 50 ہزار طلباء میں تقسیم ہوں گی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کی طرف سےاعلان کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ضروریات کی بنیاد پر مستحق طلباء میں اسکالرشپس تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت یہ اسکالر شپس 2 مارچ کو تقسیم کریں گے جو پاکستان کا سب سے بڑا انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام ہے۔ 

https://twitter.com/PakPMO/status/1234034797154111489

غربت مٹاؤ اور سماجی تحفظ ڈویژن کے مطابق چار سالہ انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کی لاگت 24 ارب روپے آئے گی جس کے تحت 2 لاکھ طلباء کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مالی معاونت پانے والوں میں سے نصف طالبات ہوں گی جن کی مالی معاونت ضرورت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ غریب اور مستحق طلبہ و طالبات وزیر اعظم کے اسکالرشپ پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے۔

غریبوں کی مالی معاونت کے احساس پروگرام کے تحت 2 فیصد اسکالرشپس صرف ایسے طلباء و طالبات کو دی جائیں گی جن کی ضروریات خصوصی افادیت کی حامل ہوں۔

مجموعی طور پر 50 ہزار طلباء و طالبات وزیر اعظم کے اسکالرشپ پروگرام سے ہر سال  مستفید ہوں گے جس کا مقصد مستحق طلباء و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنانا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس آمدن پروگرام غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ ہے۔ 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلز میں 2 لاکھ گھرانوں کو کاروبار کا موقع ملے گا۔

 ثانیہ نشتر نے 9 روز قبل  کہاکہ حکومت بکریاں، گائے، پولٹری، چنگ چی رکشہ باڈی، زراعت اور کریانہ اسٹور کا سامان دے گی۔ فیصد خواتین، 30 فیصد نوجوانوں کے لئے کاروبار کے اثاثہ جات دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: احساس آمدن پروگرام غریبوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ ہے 

Related Posts