حکومت نے نیشنل کونسل آف آرٹس کے نئے بورڈ آف گورنر کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے نیشنل کونسل آف آرٹس کے نئے بورڈ آف گورنر کا اعلان کردیا
حکومت نے نیشنل کونسل آف آرٹس کے نئے بورڈ آف گورنر کا اعلان کردیا

اسلام آباد:  حکومت نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے نئے بورڈ آف گورنر کا اعلان کر دیا ہے جس کے چیئرمین وفاقی وزیر تعلیم ہیں۔ 

وفاقی وزیر تعلیم اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے بحیثیت چیئر مین پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس بورڈ آف گورنر کے ممبران کا انتخاب کر لیا ہے۔

بورڈ آف گورنرز میں  پورے پاکستان سے فنونِ لطیفہ کے مختلف اصناف سے وابستہ فنکاروں اورتجربہ کارلوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف گورنر کے  ممبران میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے  سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ 

اس  کے علاوہ  نمائندہ وزارت ِامور خارجہ، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے، مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن، ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور شوبز انڈسٹری کے فنکار شامل ہیں۔ 

فنکاروں میں فلم کے شعبے سے وابستہ  سرمد سلطان کھوسٹ، ثمینہ پیر زادہ اور مہوش حیات کو پنجاب سے شامل کیا گیا ہے۔موسیقی کے شعبے سے معروف گلوکارہ ٹینا ثانی سندھ اور فرحان بوگراکو خیبر پختونخوا سے شامل کیا گیا ہے۔

تھیٹر کے شعبہ سے شاہد محمود ندیم شامل ہیں۔ مصوروں کی نمائندگی پنجاب کے راشد رانا، اسلام آباد سے معروف مصور منصور راہی اور بلوچستان سے مجسمہ ساز اکرم دوست بلوچ کریں گے۔

ٹیکسٹائل فیشن کے لئے زید بشیر اور دیپک پروانی کو سندھ سے شامل کیا گیا ہے۔فن و ثقافت اور انتظامی امورکے شعبہ سے عاصمہ راشد خان،نعیم پاشا اور پروین ملک اسلام آباد سے شامل کیے گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ  منیزہ ہاشمی اور غزالہ رحمان پنجاب، احمد شاہ سندھ، تقی اخونزادہ گلگت بلتستان اور عبد اللہ بلوچ کو بلوچستان سے لیا گیا جبکہ ادب کی دُنیا کا بڑا نام امجد اسلام امجد بھی  بورڈ آف گورنر کے ممبر ہیں۔

Related Posts