کورونا وائرس سے مزید 35 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 979 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 35 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 979 ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 35 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 979 ہوگئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 35  افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 979 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 86  ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 86 ہزار 992  افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 7 ہزار568   افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 42 ہزار334   افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 64 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔کورونا وائرس افغانستان اور پاکستان بھی پہنچ چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی باشندوں پر اپنے ملک میں داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: جاپان نے پاکستانی مسافروں کی آمد پرپابندی عائد کردی

Related Posts