اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کے مطابق افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے جبکہ وزیر اعظم کا مؤقف ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعطم عمران خان طویل عرصے سے کہہ رہے تھے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی یا جنگی حل نہیں جس پر تنقید کی گئی۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ افغان مسئلے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں طالبان خان بھی کہا گیا جبکہ تنقید کو وقت نے غلط ثابت کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ روز دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط ہوئے جس سے وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوتا ہے۔
PM Imran Khan has been saying for a long time that there is no military solution in Afghanistan. On this some called him Taliban Khan. Yesterday’s peace deal in Doha between US and Taliban has profoundly vindicated his stance
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 1, 2020
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے افغان امن عمل میں تاریخی کردار ادا کیا جو مناسب اور تاریخی اعتبار سے منصفانہ ہے۔
اپنی بات کو دہراتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ مناسب اور منصفانہ اس لیے ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ہی کہا کرتے تھے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
It is appropriate and historically just that Pakistan under the leadership of Prime Minister Imran Khan has played a pivotal role in bringing about peace in Afghanistan. Appropriate and just because PM Imran Khan has always said there is no military solution in Afghanistan
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغان امن معاہدے پر دستخط احسن اقدام ہے، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بہترین پیش رفت ہوئی۔
ٹوئٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اتحادی شراکت داروں سے ملاقات مفید رہی۔
مزید پڑھیں: معاہدہ افغانستان میں امن کیلئے بہترین پیشرفت ہے۔مائیک پومپیو